کوالالمپور: (دنیا نیوز) ویمنز انڈر 19ٹی 20 ایشیا کپ ایونٹ کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی۔
ایونٹ میں شامل تمام ٹیموں نے ٹرافی کے ساتھ تصاویر بنوائیں، ویمنز انڈر 19 ٹی 20 ایشیا کپ کا آغاز کل سے ملائیشیا میں ہو گا۔
ویمنز انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ 15 دسمبر سے 22 دسمبر تک ملائشیا کے شہر کوالالمپور میں کھیلا جائے گا، پاکستان، بھارت اور نیپال گروپ اے میں شامل ہے، گروپ بی سری لنکا، بنگلہ دیش اور ملائیشیا پر مشتمل ہے۔
پاکستانی ٹیم کا پہلا جوڑ کل روایتی حریف بھارت سے پڑے گا، پاکستانی ٹیم دوسرا میچ 16 دسمبر کو نیپال کے خلاف کھیلے گی۔