اسلام آباد: (دنیا نیوز) ایشیا کپ 2025 یو اے ای میں ہو گا، صدر ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی نے تاریخ کا بھی اعلان کر دیا۔
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں صدر اے سی سی آئی محسن نقوی نے کہا کہ ایشیا کپ 9 ستمبر سے 28 ستمبر تک یو اے ای میں ہو گا۔
— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) July 26, 2025
اے سی سی صدر محسن نقوی نے کہا کہ ہمیں ایشیا کپ میں شاندار کرکٹ دیکھنے کا انتظار ہے، تفصیلی شیڈول جلد جاری کیا جائے گا۔
محسن نقوی نے کہا کہ ایشیا کپ 2025 کا میدان متحدہ عرب امارات میں سجے گا، کرکٹ جیتے گی!۔