ویمنز ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ نے بھارت کو 3 وکٹوں سے ہرا دیا

Published On 09 October,2025 11:02 pm

وشاکھ پٹنم: (دنیا نیوز) آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ 2025 کے 10ویں میچ میں جنوبی افریقہ نے بھارت کو 3 وکٹوں سے شکست دیدی۔

جنوبی افریقا ویمنز ٹیم نے بھارت کی جانب سے ملنے والا 251 رنز کا ہدف 48.5 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، نادین ڈی کلرک 84 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ کپتان لورا وولوارڈٹ 70 اور چلو ٹریون 49 رنز کیساتھ نمایاں رہیں۔

قبل ازیں بھارت کے شہر وشاکھ پٹنم میں کھیلے جانیوالے میچ میں جنوبی افریقا ویمنز ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی، تاہم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارتی ویمنز ٹیم آخری اوور میں 251 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی۔

بھارت کی جانب سے رچا گھوش 94 رنز کیساتھ نمایاں رہیں، پرتیکا راول نے 37، سمرتی مندھانا نے 23، ہرلین دیول اور امنجوت کور نے 13، 13 جبکہ سنیہ رانا نے 33 رنز بنائے۔