پاک-جنوبی افریقہ ٹیسٹ سیریز کیلئے ٹرافی کی رونمائی

Published On 11 October,2025 12:32 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کل سے شروع ہونے والی ٹیسٹ سیریز کے لیے ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی۔

قومی کپتان شان مسعود اور جنوبی افریقی ٹیم کے کپتان ایڈن مارکرم نے ٹرافی کی رونمائی کی اور تصاویر بھی بنوائیں اور اس موقع پر جنوبی افریقی ٹیم کے کپتان ایڈن مارکرم نے این سی اے میں میوزیم کا دورہ بھی کیا، شان مسعود نے ایڈن مارکرم کو میوزیم میں موجود ٹرافیز کے بارے میں بتایا۔

کنڈیشن کو دیکھتے ہوئے ہمیں میچ جیتنا ہے: شان مسعود

اس موقع پر قومی کپتان شان مسعود نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ساؤتھ افریقہ ایک چیمپئن ہے، ہمارے لیے بہتر رہے گا کہ ہم ٹیسٹ سرکل کا آغاز چیمپئن کے خلاف سے کر رہے ہیں، ساؤتھ افریقہ کے خلاف اچھا رزلٹ دیں گے جو ہمیں آئندہ فائدہ دے گا۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہماری کوشش ہو گی کہ ساؤتھ افریقہ کے خلاف 20 وکٹیں لیں گے، دو سال کی چیزیں ایک دن میں نہیں کر سکتے، ہماری کوشش ہو گی کہ سبق حاصل کریں اور بہتر رزلٹ دیں، کرکٹ میچ جیتنے کے لیے بڑے طریقے ہوتے ہیں، کنڈیشن کو دیکھتے ہوئے ہمیں میچ جیتنا ہے۔

شان مسعود نے کہا ہے کہ ہم چاہ رہے ہیں کہ ہر کھلاڑی تیار رہے اس لیے ڈومیسٹک کھیلنے کی اجازت دی، ساجد خان ہمارے مین سپنر ہیں، بد قسمتی سے ان کو فلو ہوا تھا، وقت کے ساتھ فیصلہ کریں گے لیکن وہ بیمار ہوئے تھے

رنز کنڈیشن کے حساب سے ہوتے ہیں، سو کرنا ضروری نہیں لیکن کنٹری بیوشن ضروری ہوتا ہے چاہے وہ 60، 70 ہی کیوں نہ ہو۔

پاکستان کے خلاف سیریز کیلئے پرجوش ہیں: ایڈن مارکرم

اس موقع پر جنوبی افریقی کپتان ایڈن مارکرم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف سیریز کے لیے تیاری اچھی ہے، اچھی کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے، بابر اعظم کی وکٹ اہم ہوتی ہے، ان کو آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف سیریز کیلئے پرجوش ہیں، اپنے کپتان ٹیمبا باووما کی کمی محسوس کریں گے، سپن پچز پر ساجد اور نعمان ہمارے لیے چیلنج ہوں گے، ہماری کوشش ہوگی کہ ان کے خلاف اچھا پرفارم کریں۔

جنوبی افریقی کپتان نے مزید کہا ہے کہ پاکستان اپنے ہوم کنڈیشن میں کھیل رہا ہے، پاکستان کے ہوم کنڈیشن کی وجہ سے ہمیں مشکل ہو سکتی ہے، کیشف مہاراج دوسرا ٹیسٹ میچ کھیلیں گے۔