پاک بھارت ویمن میچ نے ڈیجیٹل ناظرین کے ریکارڈز توڑ ڈالے

Published On 17 October,2025 09:26 am

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان اور بھارت کی ویمن ٹیموں کے درمیان 5 اکتوبر کو ہونے والے ون ڈے ورلڈ کپ میچ نے ڈیجیٹل ناظرین کے ریکارڈز توڑ ڈالے۔

آئی سی سی کے مطابق اس میچ نے 2.84 کروڑ افراد تک رسائی حاصل کی، اس دوران 1.87 ارب منٹ دیکھے گئے جس سے یہ ویمنز انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ کا سب سے زیادہ دیکھا جانے والا میچ بن گیا۔

ورلڈ کپ لیگ مرحلے کے پہلے نصف حصے نے ڈیجیٹل اور ٹی وی پلیٹ فارمز پر ریکارڈ توڑ ناظرین حاصل کیے، پاکستان اور بھارت کا یہ مقابلہ ورلڈ کپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ دیکھا جانے والا لیگ میچ بھی بن گیا۔