کولمبو: (دنیا نیوز) آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں سری لنکا اور نیوزی لینڈ کا میچ بارش کے باعث ختم کردیا گیا۔
کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا ویمنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 258 رنز بنائے اور نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 259 رنز کا ہدف دیا۔
سری لنکا کی کپتان چمارا اتھاپتو نے 53 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، حسینی پریرا 31 رنز بنا کر نمایاں رہی تھیں۔
نیوزی لینڈ ویمنز کی صوفی ڈیوائن نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
دوسری اننگز بارش کے باعث شروع نہ ہوسکی اور دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔
گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا نے بنگلادیش کو دلچسپ مقابلے کے بعد تین وکٹ سے شکست دی تھی۔