وشاکاپٹنم: (دنیا نیوز) آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے 13 ویں میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کو 3 وکٹوں سے شکست دیدی۔
آسٹریلین ویمنز ٹیم نے بھارت کی جانب سے ملنے والا 330 رنز کا ہدف 49 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرکے ون ڈے انٹرنیشنل میں نیا ریکارڈ قائم کردیا۔
آسٹریلیا کی جانب سے الیسا ہیلی 142رنزبنا کر ٹاپ سکورر رہیں، ایشلی گارڈنر نے 45اور فوبی لیچ فیلڈنے 40رنزبنائے جبکہ آل رؤنڈر ایلس پیری نے 47 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت پر مہر ثبت کی۔
بھارت کی جانب سے شری چرانی نے 3، دپیتی شرما اور امنجوت کور نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
قبل ازیں وشاکاپٹنم میں ہونیوالے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تاہم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت کی پوری ٹیم 48.5 اوورز میں 330 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔
بھارت کی جانب سے سمرتی مندھانا 80، پرتیکا راول نے 75 رنز بنائے، ہرلین دیول 38، جمیمہ راڈریگز 33 اورط رچا گوش نے 32 رنز بنا کر اپنی ٹیم کو بڑے ٹارگٹ سیٹ کرنے میں مدد فراہم کی۔
آسٹریلیا کی جانب سے آنابیل سدرلینڈ نے 40 رنز کے عوض 5 شکار کیے جب کہ صوفی مولانا نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔