لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کی دو نئی ٹیموں کی نیلامی آئندہ سال 6 جنوری کو ہوگی۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ میں توسیع کا اہم سنگِ میل عبور کر لیا اور اب پی ایس ایل کی نئی فرنچائزز کے لیے 6 ممکنہ شہروں کی فہرست جاری کردی گئی ہے۔
دو نئی ممکنہ فرنچائزز کے لیے فیصل آباد، راولپنڈی، حیدرآباد، سیالکوٹ، مظفرآباد اور گلگت بلتستان کے نام شارٹ لسٹ کیے گئے ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پی ایس ایل کی دو نئی ٹیموں کی نیلامی 6 جنوری 2026 کو ہوگی اور صرف ٹیکنیکلی کوالیفائیڈ بولی دہندگان نیلامی میں شریک ہوں گے۔
اس حوالے سے سی ای او پی ایس ایل سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ پا کستان سپر لیگ عالمی سطح کی ٹی 20 لیگ کے طور پر ترقی کر رہی ہے۔



