لاہور: (دنیا نیوز) ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ سری لنکا کا شیڈول جاری کر دیا۔
پاکستانی ٹیم دورہ سری لنکا پر تین ٹی 20 میچز کی سیریز کھیلے گی، سیریز کا پہلا میچ 7، دوسرا 9 اور تیسرا 11 جنوری کو کھیلا جائے گا۔
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 2, 2025
تینوں ٹی 20 میچز دمبولا میں کھیلے جائیں گے، پی سی بی کا کہنا ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کی تیاری کے لیے سری لنکا کا دورہ اہم ہے۔



