پاکستان انڈر 19 ویمنز کرکٹ ٹیم کا دورہ بنگلا دیش، ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی

Published On 02 December,2025 07:27 pm

کاکس بازار: (دنیا نیوز) پاکستان انڈر 19 ویمنز کرکٹ ٹیم کا دورہ بنگلا دیش، سیریز کے لیے ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی۔

پاکستان کی کپتان ایمان نصیر اور بنگلا دیش کی کپتان سعدیہ اسلام نے ٹرافی کی رونمائی کی۔

ایمان نصیر نے کہا کہ ہمارا سکواڈ کافی متوازن ہے، فاسٹ اور سپن کا اچھا کمبی نیشن ہے، ہم اس سیریز کے لیے پرجوش ہیں۔

پاکستان کی کپتان نے کہا کہ کپتانی میرے لیے ایک چیلنج ہے، ساتھی کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ کی سپورٹ سے مدد ملتی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلا دیش کی انڈر 19 ویمنز ٹیموں کے درمیان 5 ٹی 20 میچوں کی سیریز کا پہلا میچ کل کھیلا جائے گا، سیریز کے تمام میچ کاکس بازار اکیڈمی کے میدان میں کھیلے جائیں گے۔