گوتم گمبھیر کو ریڈ بال کی کوچنگ سے الگ کرنے کی منصوبہ بندی شروع

Published On 30 December,2025 10:34 am

دہلی: (دنیا نیوز) بھارتی کرکٹ بورڈ نے گوتم گمبھیر کو ٹیسٹ فارمیٹ میں بھارتی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ سے الگ کرنے کی منصوبہ بندی شروع کر دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گوتم گمبھیر سے ٹیسٹ ٹیم کی کوچنگ واپس لے لی جائے گی، بھارتی بورڈ نے وی وی ایس لکشمن سے ٹیسٹ کی کوچنگ کے لیے بات چیت شروع کر دی ہے۔

وی وی ایس لکشمن کو ریڈ بال کرکٹ کی کوچنگ سونپے جانے کا امکان ہے، ٹیسٹ میں کارکردگی اچھی نہ ہونے کی وجہ سے کوچ تبدیل کرنے کی باتیں کی جانے لگیں۔
دوسری جانب بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ راجیو شکلا کا کہنا ہے کہ گوتم گمبھیر کے حوالے سے صرف افواہیں ہیں، کوچ کو ہٹانے کے لیے بی سی سی آئی میں کوئی بات نہیں ہوئی، ایسی افواہوں کو بڑھانا نہیں چاہیے۔