ڈھاکہ: (دنیا نیوز) مستفیض الرحمان کو آئی پی ایل کی فرنچائز نائٹ رائیڈرز سکواڈ سے نکالنے پر بنگلہ دیشی حکومت نے ملک میں آئی پی ایل کی نشریات پر پابندی لگا دی۔
بنگلہ دیش کی وزارت اطلاعات نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میچز نہ دکھانے کا نوٹیفیکشن جاری کردیا، سپورٹس ایڈوائزر نے وزات سے آئی پی ایل نشریات پرپابندی کی درخواست کی تھی۔
بنگلہ دیش کی حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کی جانب سے مستفیض الرحمان کو آئی پی ایل 2026 سیزن سے خارج کرنے کے فیصلے نے بنگلہ دیش کے لوگوں کو غمزدہ کر دیا ہے، اس صورتحال نے حکومت کو ملک میں آئی پی ایل کی نشریات پر پابندی عائد کرنے پر مجبور کر دیا ہے، جو کہ مزید نوٹس تک جاری رہے گی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بنگلہ دیش نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے میچز بھارت میں نہ کھیلنے کیلئے بھی آئی سی سی کو خط لکھ دیا ہے۔



