سابق کرکٹر سعید اجمل کی والدہ کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

Published On 07 January,2026 03:01 am

فیصل آباد: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق سپنر سعید اجمل کی والدہ کی نمازِ جنازہ بڑا قبرستان غلام محمد آباد میں ادا کر دی گئی۔

سابق کرکتر سعید اجمل کی والدہ کا انتقال فیصل آباد میں ہوا، سعید اجمل نے یہ افسوسناک خبر اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے شیئر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ میری والدہ ماجدہ کا رضائے الہیٰ سے انتقال ہوگیا ہے۔

کرکٹر کی والدہ نماز جنازہ میں سیاسی، سماجی اور کرکٹ کی دنیا سے وابستہ اعلیٰ شخصیات شریک ہوئیں، پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے سعید اجمل کی والدہ کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار کیا۔

چیئرمین پی سی بی نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور مرحومہ کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی، اور کہا کہ اللہ تعالیٰ سوگوار خاندان کو صبر و حوصلہ عطا فرمائے اور اس صدمے کو برداشت کرنے کی طاقت دے۔