انڈر 19 ورلڈ کپ: افغانستان نے ویسٹ انڈیز کو 138 رنز سے ہرا دیا

انڈر 19 ورلڈ کپ: افغانستان نے ویسٹ انڈیز کو 138 رنز سے ہرا دیا

میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، افغان بیٹسمینوں نے ذمہ دارانہ کھیل پیش کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 262 رنز بنائے۔ عثمان صدیق نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 88 رنز اسکور کیے جبکہ کپتان محبوب خان نے 86 رنز کی دلکش اننگز کھیلی۔

ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم افغان باؤلرز کے سامنے بے بس نظر آئی اور پوری ٹیم 124 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ نورستانی عمرزئی نے بہترین باؤلنگ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ وحید اللہ زدران اور خاطر ستانکزئی نے مجموعی طور پر مزید 6 وکٹیں حاصل کیں۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیول اینڈریو نے 56 رنز بنا کر کچھ مزاحمت دکھائی، تاہم دیگر بلے باز خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے۔

اس فتح کے ساتھ افغانستان نے گروپ میں اپنی پوزیشن مضبوط کر لی ہے اور اگلے مرحلے کی جانب ایک اور اہم قدم بڑھا لیا ہے۔