کھیل
خلاصہ
- ہرارے: (ویب ڈیسک) سری لنکا کے بلے باز ویران چامودیتھا نے آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ 2026 میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔
ویران چامودیتھا نے نامیبیا کرکٹ گراؤنڈ میں جاپان کے خلاف میچ میں 143 گیندوں پر 192 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جو انڈر 19 ورلڈ کپ کی تاریخ کا سب سے بڑا انفرادی سکور ہے، ان کی یادگار اننگز میں 26 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔
اس اننگز کی بدولت ویران چامودیتھا نے اپنے ہی ہم وطن کھلاڑی ہسیتھ بویاگوڈا کا 2018 میں کینیا کے خلاف بنایا گیا 191 رنز کا ریکارڈ توڑ دیا۔
اس ریکارڈ ساز اوپننگ شراکت کی بدولت سری لنکا نے جاپان کے خلاف 387 رنز سکور کئے، جواب میں جاپان کی انڈر 19 کی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں صرف 8 وکٹوں پر 184 رنز بنا سکی، یوں سری لنکا انڈر 19 ٹیم نے میچ 203 رنز سے جیت لیا۔