کراچی : (دنیا نیوز) کراچی میں ڈکیت گروپ کو افغانستان سے آپریٹ کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے، کئی نے شناختی کارڈ بھی بنوا لئے۔
شہر قائد کے پوش علاقوں میں لوٹ مار کا بازار گرم کرنے والے 50 رکنی ڈکیت گروہ کے مزید تین کارندے گرفتار کر لئے گئے ، گروہ کے کارندے چمن بارڈر سے براستہ کوئٹہ ٹولیوں کی شکل میں افغانستان سے پاکستان آتے ہیں ، ملزموں کے خلاف کریک ڈاون کے بعد سے پولیس افسران کو افغانستان سے دھمکی آمیر کالز موصول ہونا شروع ہو گئی ہیں۔
دوسری جانب کراچی پولیس نے جلاد کو گرفتار کرلیا ۔ ایس پی سٹی شہلا قریشی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم جمیل عرف جلاد رکن سندھ اسمبلی ثانیہ مزا کے سسر کے قتل میں بھی ملوث ہے جسے نشتر روڈ سے گرفتار کیا گیا۔ ایک اور کارروائی کے دوران سنی تحریک کے دو کارکنوں کے قتل کا ملزم عامر بھی گارڈن سے پولیس کی گرفتت میں آگیا۔
رینجرز نے لیاری گینگ وار کے عزیر بلوچ، سجاد کھتری اور شیراز کامریڈ گروہ کے تین کارندوں سمیت 5 ملزموں کو گرفتار کر لیا۔