عالمی دہشتگرد تنظیم کے نام پر بھتہ مانگنے والا گروہ گرفتار

Published On 10 Mar 2018 06:51 PM 

کراچی: (دنیا نیوز) دنیا نیوز کی خبر پر ایکشن، بھتہ مانگنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

کراچی میں ٹھیکیدار سے 30 لاکھ روپے بھتہ مانگنے والے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ دنیا نیوز کی خبر پر ایکشن لیتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں ںے ملزمان کو حراست میں لیا۔ ملزمان نے عالمی دہشتگرد تنظیم کے نام پر بھتہ طلب کیا تھا۔

2 گرفتار ملزمان براہ راست بھتہ مانگنے میں ملوث تھے جبکہ ایک ملزم دیگر ساتھیوں کی سہولت کاری میں ملوث تھا۔ ملزمان کو حراست میں لے کر تفتیش کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔