مردان: مردان میں 7 سالہ بچے کو اغوا کے بعد تشدد کر کے قتل کردیاگیا۔ بچے کی بوری بند لاش گھر کے قریب سے ملی، واقعے کے بعد شہریوں نے احتجاج کیا اور روڈ بلاک کر دیا۔
مردان کے علاقے تمبولک میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں سات سال کے بچے کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔ حارث گزشتہ روز گھر کے سامنے کھیلتے ہوئے لاپتہ ہوا جس کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی گئی، آج صبح بچے کی بوری بند لاش گھر کے قریب سے ملی جس کے گلے پر تشدد کے نشانات ملے۔
پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد لاش لواحقین کے حوالے کر دی۔ لواحقین اور اہل علاقہ نے واقعے کے خلاف شدید احتجاج کیا اور مردان نوشہرہ روڈ بلاک کر دی، مظاہرین نے ملزم کی فوری طور پر گرفتاری کا مطالبہ بھی کیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد جمع کرنے کے بعد قاتل کی تلاش شروع کر دی ہے۔