کوئٹہ: (دنیا نیوز) کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے سب انسپیکٹر عبالصمد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا، واقعہ میں چچا اور 9 سالہ کزن بھی شہید ہوئے۔
کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں ایک ہفتہ قبل نامعلوم مسلحہ افراد نے سب انسپیکٹر عبد الصمد کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ اپنے چچا اور 9 سالہ کزن بلال کے ہمراہ شہر کی طرف ارہے تھے، واقعہ میں سب انسپیکڑ زخمی جبکہ چچا اور کزن موقع پر ہی شہید ہو گئے۔ سب انسپیکٹر عبدالصمد سی ایم ایچ میں زیر علاج تھے جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے آج دم توڑ گئے۔