کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان کی گیارہ رکنی نگران کابینہ نے حلف اٹھا لیا، ایک خاتون بھی نگران کابینہ کا حصہ ہیں۔
گورنر ہاوس میں ہونے والی تقریب میں گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے بلوچستان کی 11 رکنی نگران کابینہ میں شامل وزراء سے حلف لیا۔ صوبے کی نگران کابینہ میں عبدالسلام خان، منظور حسین قزلباش، امام بخش بلوچ، عنایت کاسی ایڈووکیٹ، آغا عمر بنگلزئی، حافظ خلیل، نوید کلمتی اور خاتون وزیر فرزانہ بلوچ بھی کابینہ کا حصہ ہیں۔ تقریب حلف برداری میں نگراں وزیراعلی بلوچستان علاؤالدین مری سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی۔