کوئٹہ: (دنیا نیوز) کوئٹہ میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کی جس سے ایک اہلکار جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔
پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے ارباب کرم خان روڈ پر موٹر سائیکل پر سوار دہشگردوں نے پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار سعید احمد لانگو شہید جبکہ دوسرا پولیس اہلکار شدید زخمی ہو گیا۔
دہشتگردی واقعے میں شہید پولیس اہلکار اور زخمی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔ دہشتگردی واقعہ کے بعد دہشتگرد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، مزید کا رروائی کی جا رہی ہے۔
شہید کانسٹیبل سعید احمد لانگو کی نمازِ جنازہ پولیس لائن میں ادا کر دی گئی۔ نمازِ جنازہ میں وزیرِاعلی بلوچستان، آئی جی پولیس، بلوچستان عوامی پارٹی کے سربراہ جام کمال سمیت سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔