بلوچستان اسمبلی کے 7 حلقوں کی حد بندیاں سپریم کورٹ میں چیلنج

Last Updated On 06 June,2018 08:52 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ میں بلوچستان کی صوبائی اسمبلی کے سات حلقوں کی حد بندیوں کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ سپریم کورٹ میں کل ابتدائی سماعت ہو گی۔

سپریم کورٹ میں بلوچستان کی صوبائی اسمبلی کے سات حلقوں کی حد بندیوں کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ ان میں پی بی 17 اور حلقہ پی بی 18، پی بی 32، 33، 34، 35 اور پی بی 36 کی حلقہ بندیاں شامل ہیں۔

سپریم کورٹ میں تمام اپیلوں پر ابتدائی سماعت کل ہو گی۔ بلوچستان ہائی کورٹ نے حلقہ بندیوں کیخلاف درخواستیں خارج کر دی تھیں۔