بلوچستان کےسابق وزیر میر شاہنواز مری کا تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان

Last Updated On 03 June,2018 04:13 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان کےسابق وزیر میر شاہنواز مری نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ شاہنواز مری کا کہنا تھا کہ ہم سب مل کر پاکستان تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے بلوچستان کی ترقی کے لئے جدوجہد کریں گے۔

 

میر شاہ نوازمری نے تحریک انصاف بلوچستان صدر سردار یارمحمد رند کی موجودگی میں کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی میں شمولیت کااعلان کیا۔ مری شاہ نواز مری کا کہنا تھا کہ ہم سب مل کر پاکستان تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے بلوچستان کی ترقی کے لئے جدوجہد کریں گے۔ فصلی بٹیرے حکومت بنانے والی جماعت میں شامل ہوتے ہیں اب ایک بار پھر دانا پھیکنے والےمیدان میں آچکے ہیں۔

پی ٹی آئی کے صوبائی صدر یار محمد رند نے کہا کہ حکمران عدلیہ اور اداروں کو چیلنج کرتے رہے۔ افسوس کی بات ہے شاہد خاقان عباسی جیسے سیاست دان کرپٹ انسان کو اپنا وزیراعظم کہتے تھے۔ بلوچستان اب غیر سیاسی ماحول کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ یارمحمد رند کا کہنا تھا کہ اب ایسا ماحول پیدا کرنے کی ضرورت ہے جہاں سکون ہو۔ پاکستان تحریک انصاف نوجوانوں کی جماعت ہے، ہم سب جموری لوگوں کو دعوت دیتے ہیں کہ آئیں بلوچستان کی سیاست کریں اقتدار کی جماعتوں میں شامل ہونے والوں کو عوام مسترد کریں۔