نصیر آباد: (دنیا نیوز) بلوچستان کے علاقے نصیر آباد میں دھماکے کی اطلاعات ہیں۔ ذرائع کے مطابق دھماکا افطاری کے وقت ہوا، جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
نصیر آباد کے علاقے ڈی سی چوک میں پولیس گاڑی کے قریب دھماکے سے دو پولیس اہلکاروں سمیت 10 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ دھماکے سے قریبی دکانوں کو بھی نقصان پہنچا۔ دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ ذرائع کے مطابق دھماکہ افطاری کے وقت ہوا، تاہم جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق نصیر آباد کے علاقے ڈی سی چوک میں پولیس موبائل پر ریموٹ کنٹرول دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 10 افراد زخمی ہو گئے۔
دھماکے میں اے ایس آئی غلام محمد حیات اور ڈرائیور سمیت 10 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔