قلات: بارودی سرنگ کا دھماکا، ایک شخص جاں بحق

Last Updated On 24 May,2018 11:16 pm

قلات: (دنیا نیوز) بلوچستان کے علاقے پارود میں سڑک میں نصب بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان کے علاقے پارود میں سڑک میں نصب بارودی سرنگ کا دھماکا ہوا جس میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔ لیویز نے دھماکے کی اطلاع ملتے ہی علاقے کو گھیرے میں لے کر کارروائی شروع کر دی اور نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔