کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی اندھا دھند فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔
فائرنگ کا واقعہ سریاب روڈ عارف گلی میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کی زد میں آ کر ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔ ریسکیواہلکاروں کے ہسپتال منتقل کرنے کے باوجود مضروب زیادہ خون بہ جانے کے باعث جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔