کوئٹہ: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن بلوچستان کے اپلیٹ ٹربیونل کا پہلا فیصلہ سامنے آ گیا۔ پی بی 16 جھل مگسی سے آزاد حیثیت میں انتخابات میں حصہ لینے والے نوابزادہ اورنگزیب عالمگیر مگسی کو انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت مل گئی۔
بلوچستان ہائی کورٹ میں الیکشن کمیشن بلوچستان کے اپلیٹ ٹربیونل نے آزاد امیدوار نوابزادہ اورنگزیب عالمگیر مگسی کی نااہلی کے خلاف دائر اپیل کی سماعت کی۔ سماعت اپلیٹ ٹربیونل کے جج جسٹس ہاشم کاکڑ نے کی۔
پی بی 16 جھل مگسی سے آزاد حیثیت میں انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوار نوابزادہ اورنگزیب عالمگیر بھی ٹریبونل کے سامنے پیش ہوئے۔ درخواست گزار کی جانب سے نصیب اللہ ترین ایڈوکیٹ اور دیگر نے کیس کی پیروی کی، اپلیٹ ٹربیونل نے آزاد امیدوار نوابزادہ اورنگزیب عالمگیر مگسی کو الیکشن کے لئے اہل قرار دیتے ہوئے ریٹرننگ افسر کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا جبکہ امیدوار کا نام فہرست میں شامل کرنے کا حکم بھی دیا۔