بلوچستان میں بیوروکریسی کی اکھاڑ پچھاڑ، الیکشن کمیشن نےمنظوری دے دی

Last Updated On 20 June,2018 03:14 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلوچستان بھر میں بیوروکریسی کی اکھاڑ پچھاڑ کی منظوری دے دی ہے۔

بلوچستان حکومت نے صوبے میں بیورو کریسی کے تبادلوں سے متعلق فہرست منظوری کیلئے الیکشن کمیشن کو بھجوائی تھی، الیکشن کمیشن نے صوبائی حکومت کی درخواست پر تین صوبائی سیکرٹریز، چھ کمشنرز، تینتیس ڈپٹی کمشنرز کے تبادلوں کی منظوری دے دی ہے۔

بلوچستان پولیس کے چالیس سے زائد ڈی ایس پیز اور پچاس سے زائد اسسٹنٹ کمشنرز کے تبادلوں کی بھی منظور دے دی ہے۔ الیکشن کمیشن حکام کے مطابق پہلے مرحلے میں بلوچستان کی بیوروکریسی میں تبادلے کیے گئے ہیں۔ باقی تینوں صوبوں میں بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تبادلے کیے جائیں گے۔