بہاولنگر: (دنیا نیوز) بہاول نگر میں ملازم لڑکے کے خواجہ سرا بننے سے انکار پر خواجہ سراؤں کا تشدد، ویڈیو بھی بنائی۔
بہاولنگر کے علاقے ہارون آباد میں خواجہ سراؤں نے 15 سالہ ملازم لڑکے کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ پولیس کے مطابق 15 سالہ شیر خان ہارون آباد میں ضیا الحق روڈ پر خواجہ سراؤں کے ہاں 6 ہزار روپے ماہوار پر نوکری کرتا تھا۔ شیر خان کو خواجہ سرا بنانے کی کوشش کی گئی اور اسکے انکار اور مزاحمت پر خواجہ سراؤں نے اسے شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ خواجہ سرا لڑکے پر تشدد کرتے ہوئے ویڈیو بھی بناتے رہے، متاثرہ لڑکے کی درخواست پر خواجہ سراؤں کے خلاف مقدمہ درج کرکے چھاپہ مارا گیا تاہم خواجہ سرا گھر کو تالا لگا کر فرار ہوگئے۔