لاہور (دنیا نیوز ) لاہور مال روڈ جی پی او چوک میں ٹریفک حادثے میں 2 نوجوان جاں بحق، ایک زخمی ہوگیا، پولیس حدود کا تعین کرتے جھگڑتی رہی۔
پولیس کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار تین نوجوان تیز رفتاری کے باعث بس سے ٹکرا گئے جس پر 2 موقع پر ہی جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ جاں بحق نوجوانوں کی 18 سالہ حسیب اور 20 سالہ حمزہ کے نام سے شناخت کرلی گئی۔ بس ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ سول لائنز اور پرانی انارکلی پولیس مال روڈ ٹریفک حادثے پر حدود کا تعین کرتے آپس میں جھگڑتی رہی، ایک گھنٹے بعد میتوں کو مردہ خانے منتقل کیا۔