دکی (دنیا نیوز ) دکی میں مقامی کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے ایک کان کن جاں بحق ہوگیا ۔
لیویز کے مطابق دکی میں واقع مقامی کوئلہ کان میں کام کے دوران مٹی کا تودہ گرنے سے ایک کان کن موقع پر جاں بحق ہوگیا جس کو اس کے ساتھیوں نے اپنی مدد آپ کے تحت کان سے نکال کر ہسپتال منتقل کیا۔
جاں بحق ہونے والے کان کن کی شناخت محمد صدیق کے نام سے ہوئی ہے جو قلعہ سیف اللہ رہائشی تھا۔