پشاور: (دنیا نیوز) شہری نے بزرگ ٹریفک وارڈن کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، خود کو وکیل ظاہر کرنے والے شخص نے ٹریفک وارڈن پر گاڑی بھی چڑھا دی، آئی جی نے سی سی پی او کو قانونی کارروائی کا حکم دے دیا
دنیا نیوزکو موصول ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گاڑی میں سوار شخص کو ٹریفک وارڈن سامنے سے ٹریفک آنے کے باعث روک رہا ہے، شہری گاڑی کے لیے راستہ نہ دینے پر بزرگ ٹریفک وارڈن پر لاتوں اور گھونسے برساتا ہے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شہری راستہ نہ دینے پر ٹریفک وارڈن پر گاڑی بھی چڑھانے کی کوشش کرتا ہے، ٹریفک وارڈن نے مطابق خود کو وکیل ظاہر والے شہری کو ٹریفک کی وجہ سے دو منٹ رکنے کا کہا لیکن اس حملہ کر دیا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔ آئی جی صلاح الدین محسود نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او کو قانونی کاروائی کا حکم دے دیا۔