گوجرہ (دنیا نیوز ) گوجرہ میں تیزاب گردی کی لرزہ خیز واردات میں خاتون جاں بحق ہوگئی جبکہ واقعہ میں 3 افراد جھلس گئے، متاثرہ افراد کو الائیڈ ہسپتال فیصل آباد منتقل کر دیا گیا۔
گاؤں 83 پلی میں انور اور اس کے اہلخانہ گھر میں سوئے ہوئے تھے کہ ملزم صفدر ساتھیوں کے ہمراہ گھر میں داخل ہوا، ملزم نے انور، اس کے دو بیٹوں اور بیوی پر تیزاب پھینک دیا، تیزاب گردی کے واقعہ میں خاتون دم توڑ گئی جبکہ انور اور اس کے دونوں بیٹے شدید متاثر ہوگئے۔ تینوں متاثرہ افراد کو الائیڈ ہسپتال فیصل آباد منتقل کیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم صفدر نے متاثرہ شخص کی بیٹی کو ہراساں کیا تھا، پنچائیت نے ملزم کو 6 ماہ کے لئے گاؤں بدر کر دیا تھا، ملزم کو اس بات کا رنج تھا۔ ملزم نے بدلہ لینے کے لئے انور اور اس کے اہلخانہ پر تیزاب پھینکا، ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔