گلیات (دنیا نیوز ) گلیات میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ویلج کونسل بانڈی میرا کے ناظم جمیل عباسی کو قتل کر دیا، پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ڈی ایچ کیو ایبٹ آباد منتقل کر دیا ہے۔
واقعہ لوئر گلیات کے علاقہ گاؤں بانڈی میرا میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ویلج کونسل بانڈی میرا کے ناظم جمیل عباسی کو قتل کر دیا، واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔
واردات کی اطلاع ملتے ہی اہل علاقہ کی بڑی تعداد بھی موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے لاش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے ڈی ایچ کیو ایبٹ آباد منتقل کر دی ہے۔