پشاور: (دنیا نیوز) پشاور میں طلباء اور نوجوان نسل میں آئس نشے کا رحجان بڑھنے لگا، ایک محتاط اندازے کے مطابق 10 ہزار سے زائد افراد اس مہلک نشے کے عادی ہوچکے ہیں۔
پشاور پولیس نے آئس کے خلاف طلباء میں شعور اجاگر کرنے کے لیے حکمت عملی طے کر لی، پولیس حکام کے مطابق نشہ نوجوان نسل خصوصا طلباء میں انتہائی تیزی سے فروغ پارہا ہے۔ ایس ایس پی آپریشنز جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ پولیس اب تک متعدد تعلیمی درسگاہوں کے باہر سے آئس کے 40 سے زائد سمگلرز کو گرفتار کرچکی ہے۔ پولیس کی جانب سے مضر اور جان لیوا نشے کے سد باب کے لیے تعلیمی اداروں میں سمینارز اور آگاہی واک کا اہتمام بھی کیا جارہا ہے۔