شورکوٹ: (دنیا نیوز) شورکوٹ میں دوسری جماعت کی بچی سے زیادتی کے مقدمہ میں گواہ کے منحرف ہونے پر بچی کے والد نے گولیاں نگل کر خود کشی کر لی۔
متوفی صفدر عباس 7ماہ سے اپنی کمسن بچی عائشہ کے ساتھ ہونے والی جنسی زیادتی کے مقدمہ کی پیروی کر رہا تھا اور انصاف کی تلاش میں تھا، مدعی مقدمہ اور گواہان کو آج شورکوٹ کی عدالت نے اہم گواہی کے سلسلہ میں طلب کر رکھا تھا مگر مقدمہ کے اہم گواہ محمد انور کے گواہی سے انکار پر دل برداشتہ ہوکر بچی کےوالد صفدر عباس نے زہریلی گولیاں کھا لیں جسے تحصیل ہیڈ کوارٹر منتقل کیا گیا مگر جانبر نہ ہو سکا اور جاں آفریں کے سپرد کر دی۔
بچی سے زیادتی کیس میں یہ بھی انکشاف ہوا کہ ان پر صلح کیلئے دباؤ ڈالا جارہا تھا اور جو زیادتی کا گواہ محمد انور تھا اسے بھی ساز باز کر کے مقدمہ کی پیروی سے روک دیا گیا جس سے دلبرداشتہ ہوکر بچی کے والد نے خود کشی کرلی۔