فیصل آباد: (دنیا نیوز) فیصل آباد میں تھانہ سٹی جڑانوالہ کے علاقہ بلال ٹاؤن میں جائیداد کے تنازع پر بھائی نے فائرنگ کر کے 2 بہنوں کو موت کے گھاٹ اُتار دیا۔
تھانہ سٹی جڑانوالہ کے علاقہ بلال ٹاؤن کا رہائشی ملزم عاطف اپنی بہنوں کے حصے کی جائیداد پر قبضہ کرنے کی کوشش میں تھا کہ اسکی بہنوں کی جانب سے مزاحمت کرنے پر عاطف نے فائرنگ کر کے دونوں بہنوں کو موت کے گھاٹ اُتار دیا۔
پولیس کے مطابق بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی دونوں بہنیں ہسپتال میں بطور نرس ملازمت کرتی تھیں اور ہسپتال سے گھر چھٹی پر آئیں ہوئیں تھیں کہ اسی دوران گھر میں ہونے والے جھگڑے کے دوران فائر لگنے سے جاں بحق ہوگئیں۔ ملزم عاطف فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے دونوں لاشیں ہسپتال منتقل کرتے ہوئے کارروائی شروع کر دی۔