کراچی: (دنیا نیوز) سندھ فوڈ اتھارٹی نے کراچی میں جانوروں کی آلائشوں اور چربی سے مضر صحت گھی تیار کرنے والی فیکٹری پر چھاپہ مارا۔
سندھ فوڈ اتھارٹی نے کراچی کے علاقے ملیر جمعہ گوٹھ میں فیکٹری پر چھاپہ مارا جہاں جانوروں کی آلائشوں اور چربی سے مضر صحت تیل اور گھی تیار کیا جا رہا تھا۔ حکام نے فیکٹری سے بھاری تعداد میں جانوروں کی ہڈیاں، چربی، آلائشیں وغیرہ برآمد کر لیں جن سے تیل اور گھی بنا کر بلا خوف و خطر شہر بھر میں سپلائی کیا جاتا رہا۔
چھاپے کے دوران سندھ فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے جانوروں کی آلائشوں اور چربی سے تیل بنانے والے 2 یونٹس سیل کر دیے۔ فیکٹری کے مالک کو گرفتار کر کے مقدمہ بھی درج کروا دیا گیا ہے۔