پشین: دو گروپوں کے درمیان تصادم سے خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق

Last Updated On 09 September,2018 08:23 pm

پشین: (دنیا نیوز) بلوچستان کےضلع پشین میں دوگروپوں میں پرانی رنجش کی بناء پرتصادم میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

لیویز کے مطابق بوستان کےعلاقے کلی چوکل میں دوگروپوں میں فائرنگ کے نتیجےمیں 2افراد موقع پر جاں بحق اور ایک خاتون شدید زخمی ہوئی، جسے سول ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گئی۔

جاں بحق ہونے والوں کی شناخت ارسلان ،عبدالوحید اور حلیمہ کے ناموں سےہوئی ہے۔