اسلام آباد: (دنیا نیوز) سی ڈی اے اور ضلعی انتظامیہ نے وفاقی دارالحکومت میں تجاوزات کے خلاف دوسرے روز بھی آپریشن جاری رکھا جس کے دوران کشمیر ہائی وے کے قریب قائم شادی ہال سمیت غیر قانونی عمارتیں گرا دی گئیں۔ پولیس نے آپریشن کے خلاف مزاحمت کرنے والے 20 افراد کو گرفتار کر لیا۔
سی ڈی اے اور ضلعی انتظامیہ کا تجاوزات کے خلاف آپریشن آج دوسرے روز بھی جاری رہا۔ کشمیر ہائی وے کے قریب غیر قانونی شادی ہال سمیت عمارتیں گرادی گئیں، ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات کی زیر نگرانی آپریشن میں وفاقی پولیس، ایلیٹ فورس اور رینجرز سمیت سپیشل برانچ کے اہلکار بھی موجود ہیں۔ وزیر مملکت برائےداخلہ کے مطابق اصل مالکان پر ہاتھ ڈالا جائے گا۔ گزشتہ روز آپریشن میں بڑے بڑے شادی ہالز اور کارباری مرکز مسمار کر دیے گئے۔ مشہور انٹرنیشنل فوڈ چین سمیت کئی ہوٹلز بھی گرا دیے گئے۔ آپریشن کے دوران مزاحمت کرنے پر متعدد افراد گرفتار بھی کئے گئے تھے۔