کراچی: (روزنامہ دنیا) عدالت نے مجرمان پر فی کس 1 لاکھ 20 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت نے ڈکیتی کے دوران قتل سے متعلق مقدمے میں جرم ثابت ہونے پر محمد واجد، ظفر بیگ اورغلام عباس کو 35،35 سال قید کی سزا کا حکم دے دیا۔ عدالت نے مجرمان پر فی کس 1 لاکھ 20 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔ جمعہ کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت میں ڈکیتی کے دوران قتل سے متعلق مقدمے کی سماعت ہوئی، سماعت کے موقع پر ملزمان کو پیش کیا گیا۔
استغاثہ کے مطابق مجرمان نے کھوکھراپار میں ریحان انصاری کے گھر میں ڈکیتی کی تھی اور مزاحمت پر ریحان انصاری کو قتل کردیا تھا۔ مقتول کی اہلیہ کی رپورٹ پر کھوکھراپار پولیس نے ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔