سکھر: (دنیا نیوز) سکھر میں بیوٹی پارلر انتظامیہ نے اخلاقیات کا جنازہ نکال دیا، مشن روڈ پر واقع پارلر کے واش روم سے خفیہ کیمرے ملنے پر تہلکہ مچ گیا، دنیا نیوز کی خبر پر مالک کو گرفتار کرلیا گیا۔
سکھر میں بیوٹی پارلر انتظامیہ کا مکروہ چہرہ بے نقاب، مشن روڈ پر واقع بیوٹی پارلر کے واش روم سے خفیہ کیمرے مل گئے۔ خواتین کی ویڈیوز بنا کر بلیک میل کیا جاتا تھا، متاثرہ خاتون نے میڈیا کی مدد لے کر پول کھول دیا۔
دنیا نیوز نے معاملہ اٹھایا تو پولیس بھی حرکت میں آئی اور فوری کارروائی کی۔ پولیس نے پارلر سے شراب کی بوتلیں برآمد کرکے مالک کو گرفتار کر لیا، کامران مغل نے جرم کا اعتراف بھی کرلیا۔
خفیہ کیمروں کے ذریعے ویڈیوز بنانے کا معاملہ سامنے آنے پر سکھر کے شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی، عوام نے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔