انسانی اعضاء کی غیرقانونی پیوندکاری میں ملوث گروہ گرفتار

Last Updated On 10 September,2018 08:21 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی دارالحکومت میں پولیس نے انسانی اعضاء کی غیر قانونی پیوندکاری اور خرید و فروخت میں ملوث گروہ کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

شہر اقتدار میں تھانہ کھنہ کی پولیس نے شہری کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے انسانی اعضاء کی غیر قانونی خرید و فروخت میں ملوث گروہ کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ملزمان میں عامر، عابد، سلمان اور ان کے ساتھی شامل ہیں۔ ملزمان کیخلاف انسانی اعضاء کی غیرقانونی پیوندکاری و تجارت کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

جس کے مطابق ملزمان نے جاوید شاہ نامی شہری کو 20 لاکھ روپے میں گردہ فراہم کرنے کا وعدہ کیا، جاوید شاہ نے ملزمان کو انارکلی ہوٹل میں 10 لاکھ روپے ادا کیے۔ رقم لینے کے بعد ملزمان نے شہری کو 2 روز تک حبس بے جا میں رکھا۔ شہری نے الزام عائد کیا کہ ملزمان انہیں رقم واپس کر رہے ہیں ناں ہی گردے کی پیوندکاری کی جا رہی ہے۔ ملزمان کیساتھ نجی ہسپتال اور انتظامیہ کے لوگ بھی ملوث ہیں۔