اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعلی بلوچستان جام کمال نے کہا ہے ہے کہ بلوچستان کے وسیع مفاد کیلئے پی ٹی آئی کا ساتھ دیا، وفاقی حکومت کے ساتھ مل کر مسائل کو حل کرنا ہے۔
اسلام آباد میں وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی اور وزیراعلی بلوچستان جام کمال نے نیوز کانفرنس کے دوران کہا بلوچستان کے مسائل مل کر حل کریں گے۔ وزیرمملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا یکجہتی اور اتحاد وقت کی ضرورت ہے، تمام صوبوں کو یکساں حقوق اور عزت دیں گے، صوبائی خود مختاری کے حوالے سے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر چلیں گے۔
شہریار آفریدی نے کہا زائرین کے مسائل حل کرنا اولین ترجیح ہے، وزیراعظم نے پیغام دیا ہے کہ شہریوں کی حفاظت ریاست کی ذمہ داری ہے، زائرین کے مسائل کیلئے ایران کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یکجہتی اور اتحاد وقت کی ضرورت ہے۔