اسلام آباد میں ڈبل سواری پر دو ماہ کے لئے پابندی عائد

Last Updated On 09 September,2018 05:14 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد میں محرم الحرام کے پیشِ نظر ڈبل سواری پردو ماہ کے لئے پابندی لگا دی گئی ہے۔ بزرگ شہریوں، خواتین، بچوں، صحافیوں اور سرکاری اہلکاروں پر اطلاق نہیں ہوگا۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کا آج سے ہی اطلاق کر دیا گیا ہے۔ انتظامیہ کی طرف سے جاری نئے حکم نامے کے تحت پابندی محرم الحرام میں امن وامان کے پیش نظر لگائی گئی ہے۔

بزرگ شہریوں، خواتین اور بچوں کو ساتھ بٹھانے کی اجازت ہو گی۔ صحافی اور سرکاری اہلکار بھی پابندی سے مستثنا ہوں گے۔ متنازع مواد پر مبنی ہینڈ بلز کی تقسیم، پمفلٹس اور وال چاکنگ پر پابندی میں مزید دو ماہ کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔