اسلام آباد: (روزنامہ دنیا) جولائی 2018 کے دوران پھلوں کی قومی برآمدات میں 54 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔
ادارہ برائے شماریات پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال 2018-19ء میں ماہ جولائی کے دوران پھلوں کی برآمدات سے 30 ملین ڈالر کا زر مبادلہ کمایا گیا ہے جبکہ گزشتہ مالی سال 2017-18ء کے اسی عرصہ کے دوران پھلوں کی برآمدات کا حجم 19.5 ملین ڈالر رہا تھا۔ اس طرح جولائی 2017ء کے مقابلہ میں جولائی 2018ء کے دوران پھلوں کی ملکی برآمدات میں 10.5 ملین ڈالر یعنی 54 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔