پاکستان 5 ارب روپے یومیہ سود ادا کرتا ہے: وزیراعظم عمران خان

Last Updated On 10 September,2018 04:51 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے وفاق، کے پی، پنجاب میں سرکاری زمین، رہائشگاہوں کے 90 فیصد اعداد و شمار ملے ہیں، پاکستان 5 ارب روپے یومیہ سود ادا کرتا ہے، سود کی ادائیگی کے لیے قرض کا سہارا لیا جاتا ہے۔

وزیراعظم عمران نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا 34459 کنال سرکاری زمین دیہی، 17035 کنال سے زائد شہری علاقوں میں ہے، صرف شہری زمین پر تعمیرات کی مالیت 300 ارب روپے سے زائد دہے۔

 

عمران خان کا کہنا تھا پاکستان کو قرضوں پر سود ادا کرنے کیلئے عالمی اداروں سے امداد لینا پڑتی ہے، پاکستان جیسا ملک کیسے 300 ارب روپے ایک
جگہ منجمد کر سکتا ہے۔
 
عمران خان نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ایک ایسا ملک جو سود کی ادائیگی کیلئے بھی اپنی آئندہ نسلوں پر بوجھ ڈالتے ہوئے قرض کا سہارا لیتا ہے وہ سرکاری اراضی اور عمارتوں کی شکل میں غیر استعمال شدہ سرمائے کے ڈھیر پر بیٹھا ہے۔ پاکستان پانچ ارب روپے یومیہ سود ادا کرتا ہے جبکہ اس کی شہری املاک کے 90 فیصد حصے کی قیمت 300 ارب سے زائد ہے۔