جامشورو:(دنیا نیوز) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ جامشورو کے بچوں کو اب علاج کیلئے کراچی جانے کی ضرورت نہیں۔
جامشورہ میں ہسپتال کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ صوبے صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں،18ویں ترمیم کے تحت وفاق کے زیرانتظام ہسپتال سندھ کو ملے، ہم نے وفاق کو کہا چابی لیں اور سندھ کی طرز پر ہسپتال چلا کر دکھائیں۔
انہوں نے کہا کہ جامشورہ میں ہسپتال اگلے سال کام شروع کر دے گا، جاپان میں خوبصورت تحفہ ہسپتال کی شکل میں دیا، جامشورو کے بچوں کو اب علاج کیلئے کراچی جانے کی ضرورت نہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ کا مزید کہنا تھا کہ سندھ میں بچوں کے علاج کے لیے مزید ہسپتال بنائے گئے، سکھر، ، شہید بینظر بھٹو آباد ، لاڑکانہ میں بچوں کے لیے ہسپتال بنانے جا رہے ہیں۔