9 مئی کے واقعات میں ملوث لوگوں کو معاف نہیں کیا جاسکتا: شرجیل میمن

Published On 24 July,2025 02:06 am

کراچی: (دنیا نیوز) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ نو مئی کے واقعات میں ملوث لوگوں کو معاف نہیں کیا جاسکتا۔

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ 9 مئی کا ماسٹر مائنڈ اڈیالہ میں بیٹھا ہوا ہے، ملک کو نقصان پہنچانے والوں کو سزا دینا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ املاک اور دیگر چیزوں کو آگ لگانا سیاستدانوں کا کام نہیں، انتشار اور دہشت گرد ی کی سیاست نہیں چلے گی۔