پاکستان میں 58 فیصد گھرانے غذائی عدم تحفظ کا شکار

Last Updated On 10 September,2018 05:03 pm

اسلام آباد:‌ (روزنامہ دنیا) ایک رپورٹ کے مطابق ضائع خوراک کو استعمال میں لا کر غذائی قلت کو کسی حد تک کم کیا جاسکتا۔

تجزیہ کار شازیہ انور نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان کے 58 فیصد گھرانے غذائی قلت کے مسائل سے دوچار ہیں اور یہ ایسے گھرانے ہیں جہاں پر محض ایک وقت کا کھانا پکتا ہے جبکہ وطن عزیز میں ایسے بے شمار خاندان بھی موجود ہیں جنہیں ایک وقت کا کھانا بھی میسر نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ خوراک کے ضیاع کو روک کر اور اسے دوبارہ استعمال میں لاکر غذائی قلت کے مسئلہ پر قابو پایا سکتا ہے، جس کیلئے قومی سطح پر جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات کی ضرورت ہے۔